Wahaj Ali and Sana Farooq Fake Break Up Rumours

سوشل میڈیا پہ یہ بات بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے کہ وہاج علی اور ان کی اہلیہ ثنا فاروق کی علیحدگی ہو چکی ہے جبکہ دیکھا جائے تو یہ صرف اف افواہ ہی ہے اور کچھ بھی نہیں ہے۔ لگتا ہے لوگوں کے پاس اب ریٹنگ لینے کے لیے اس سے بری خبر کوئی موجود نہیں تھی جو انہوں نے اداکاروں کی نجی زندگی پہ بھی حملے کرنے شروع کر دیے اور ان کا ذہنی سکون تباہ کرنا شروع کر دیا.

ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے اس سے . پہلے بھی بہت ساری افواہیں گردش کرتی رہی ہیں . خاص کر اداکاروں کی دوسری شادیوں کے حوالے سے جو کہ سراسر جھوٹ پر مبنی ہوتی ہیں.
وہاج علی اور ثنا فاروق کی شادی 03 مارچ 2016 کو ہوئی تھی اور 2017 میں ان کی بیٹی پیدا ہوئی. اب ان کی بیٹی بھی بڑی ہوتی جا رہی ہے وہ بھی یہ چیزیں سمجھنے لگی ہیں تو میڈیا والوں کو چاہیے کہ وہ اس طرح کی افوائیں جو ان کی نجی زندگی کو تباہ کر سکتی ہیں ، انہیں پھیلانے سے گریز کریں اور ان کی نجی زندگی کا احترام کریں اور ان کی ذاتی زندگی میں دخل اندازی سے گریز کریں ـ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *